سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

12345-492.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1896 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 127000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 108882 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

Top