سونے کے نرخ میں معمولی اضافہ

12345-51.jpg

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1935 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 128850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 110468 روپیہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے پر مستحکم رہی۔

شیئر کریں

Top