سکردوتودہ گر نے سے بلاک روڈ کھول دی گئی

g7-17.jpg

سکردو(بادشمال نیوز) گزشتہ رات 10بجے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ملوپہ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے روڈ بلاک ہوا تھا جسے رات گئے ہٹا کر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جگلوٹ سکردو روڈ پر سفر کرنے والے مسافر حضرات بوقت ضرورت تھانہ استک اور تھانہ تھوار کے پولیس عملے سے خدمات حاصل کرسکتے ہیں جہاں پہلے ہی ڈی آئی جی بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی سکردو حسن علی مسافروں کی ہر ممکن ممدد کی ہدایات دے چکے ہیں

شیئر کریں

Top