سکردو روڈ بندش،گلگت میں پھنسے لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

12345-492.jpg

گلگت(بادشمال نیوز) ، گلگت سکردو روڈ بندش کے باعث بلتستان کے مختلف اضلاع کے لوگ جو گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں جی بی اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکردو روڈ 16 تاریخ سے بلاک ہے جبکہ حکومت روڈ کو کھولنے میں دلچسپی نہیں لے رہاہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ روڈ کو جلد کھول دیا جائے۔ روڈ کھولنے میں تاخیر ہے تو سی ون تھرٹی کے ذریعے مسافروں کو سکردو پہنچایا جائے۔دریں اثناء قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی جنرل سکریٹری و رکن گلگت بلتستان اسمبلی انجینئر محمد اسماعیل کی ذمہ دار حکام سے بات چیت۔ گلگت سکردو روڈ بلاک کی وجہ سے پھنسے ہوئے بلتستان ریجن کے عوام کو اپنے گھروں تک پہنچانے کا مطالبہ۔ ذمہ دار حلقوں کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی۔

شیئر کریں

Top