سکردو کے رہائشی سجاد حسین کے قاتل گرفتار، متعد د وارداتوں میں ملوث،6رکنی منظم گینگ سے اسلحہ مال مسروقہ برآمد

g8-11.jpg

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نیو ٹائون پولیس کی بڑی کارروائی،رابری معہ قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث06رکنی منظم و متحرک گینگ گرفتار، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی زیرنگرانی اے ایس پی نیوٹاون ماہم خان، ایس ایچ او نیو ٹان مرزا جاوید اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی معہ قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث 6رکنی منظم و متحرک گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ زاہد جبکہ ساتھی ملزمان میں باشی، شاہد، آصف،مناظر اور علی شامل ہیں، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا، ملزمان زاہد اور باشی نے 11 جنوری کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکردو کے رہائشی نوجوان سجاد حسین کو قتل کر دیا تھا،گینگ کے ملزمان نے 05روز قبل ملک شاپ پر واردات کے دوران بھی شہری کو زخمی کیا تھا، گینگ کے ملزمان نے 03روز قبل گن پوائنٹ پر شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینا تھا، وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ساجد کیانی نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

شیئر کریں

Top