سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

5b07c03b-2edc-4acc-add3-88aaf5f34f44.jpg

اسلام آباد(پ ر)پاک فضائیہ کی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بھرپورامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی امدادی ٹیموں کی جانب سے چوبیس گھنٹے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت 12155 پانڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ مزید براں پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 939 مریضوں کا طبعی معائنہ بھی کیا ۔ حالیہ سیلاب نے جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس سے دیہاتوں اور املاک کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ ملک بھرمیں، بالخصوص سیلاب زدہ علاقوں میں خراب موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب متاثرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمدد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top