سیکڑوں شامی جنگجو ترکی سے بذریعہ ہوائی جہاز لیبیا پہنچادیئے گئے

طرابلس: شامی جنگجو کی ایک بڑی تعداد غیر رجسٹرڈ پروازوں کے ذریعہ لیبیا پہنچائی گئی ۔غ

یرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے لائی گئی افرادی قوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایاگیا کہ ترک نواز شامی جنگجوئوں کو لے جانے والے چار طیارے معیتیقہ ہوائی اڈے پر اترے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ترکی کے ذریعہ لیبیا بھیجے گئے شامیوں کی لیبیا میں موجودگی کے بارے میں اطلاعات تواتر کے ساتھ آ رہی ہیں۔ میڈیا میں ایسی کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں شامی جنگجوئوں کو لیبیا میں لڑئی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا ایئرلائنز کی کمپنی افریقیہ ایئر لائنز اور عبدالحکیم بلحاج کی ملکیتی اجنحا کی پروازوں کے ذریعے ترکی میں مقیم جنگجوئوں کو انقرہ سے طرابلس منتقل کیا گیا۔ترکی کی طرف سے اس کمک کی فراہمی کا مقصد لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کرنا ہے۔قابل غور بات یہ ہے کہ السراج حکومت نے لیبیا میں شامی جنگجوئوں کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے جنگجوئوں کی ویڈیوز کو بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  جن ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے

کہ وہ لیبیا میں موجود شامی جنگجوئوں کی ہیں تو وہ شام کے شہر الرقہ میں فلمائی گئی ہیں مگر لیبیا میں موجود سماجی کارکنوں نے السراج حکومت کے دعوے مسترد کردئیے،دریں اثنا سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے فرانسیسی ریڈیو کو ایک بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ شام کے 500 جنگجو لیبیا کی سرزمین پر اتارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی میں موجود دیگر افراد دارالحکومت طرابلس میں منتقلی کے منتظر ہیں۔

شیئر کریں

Top