سکردو(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد بشیر نے کہا ہے کہ جب سے صوبائی حکومت نے شمس لون جیسا کرپٹ اور نااہل شخص کو مشیر خوراک بنایا ہے اس دن سے آج تک گلگت بلتستان کے مرد اور خواتین بیس کلو آٹے کے تھیلے کے لیے ایک ایک دن لائن پہ بیٹھنے پر مجبور ہیں شمس لون میں اگر کوئی غیرت نام کی چیز ہے تو وہ اپنی زبان پر قائم رہتے ہوئے اپنے عہدے سے پورا مستعفی ہو جائے کیونکہ انہوں نے خود کہا تھا جس دن گندم کوٹے میں کمی ہوگی یا قیمت بڑھے گا تو میں ایک دن بھی اس عہدے پر نہیں رہوں گا شمس لون جیسا نا اہل مشیر خوراک کی وجہ سے اس وقت گلگت بلتستان کے عوام تین سال کا سڑا ہوا گندم کھانے پر مجبور ہیں اور یہ سڑا ہوا گندم کھانا کی وجہ سے پوری گلگت بلتستان کے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے رہے ہیںنہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہا ہے وزیر اعلی نے اس وقت گلگت بلتستان میں کوآرڈینیٹرز اور مشیروں کی ایک فوج بھرتی کرکے رکھا ہوا ہے ان لوگوں کا کام صرف گورنمنٹ کے خزانے کو لوٹنے کے علاوہ عوام کے لئے کام کرتے ہوئے نظر نہیں آتا ہے ا نہو ں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کی عوام لوڈشیڈنگ گندم بحران بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لیے ترسنے لگا ہے تو دوسری طرف حکومت کے وزرا اور مشیرعوام کے پیسوں سے اسلام آباد میں عیاشیاں کر رہا ہے