شگر کے معذور افراد میں چیک اور ویل چئیر تقسیم

g2-6.jpg

شگر(نامہ نگار)قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر عائشہ خان نے ضلع شگر کے معذور افراد میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سکردو کی جانب سے دئے جانے والے چیک اور ویل چئیر تقسیم کیں-اس موقع پر شگر ڈس ایبیلیٹی فورم کے جنرل سیکریٹری سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ خان نے شگر میں ضرورت مند اور معزور افراد کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کا وعدہ کیا-انہوں نے شگر کی عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ تمام ضرورت مند اور معزور افراد انکے آفس تشریف لائیں تاکہ انکے لئے ویل چئیر،بیساکھی ،سننے کی مشین اور دیگر اشیا کا انتظام کیا جا سکے-انہوں نے شگر کے معزور افراد کے حقوق کی یقین دہانی کرائی اور انکی بہتری کے لئے مزید کاوشوں کا وعدہ کیا-

شیئر کریں

Top