صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان کی زیر علاج علی رضا سدپارہ کی عیادت

1d0a3005-a49e-4382-9925-7dfec46bdc54.jpg

سکردو (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے کہا ہے کہ علی رضا سدپارہ پاکستان کے نامور کوہ پیما ہیں حکومت اُن کے علاج معالجے کے لئے بھرپور مدد فراہم کرئے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریجنل ہسپتال سکردو میں زیر علاج علی رضا سدپارہ کی عیادت کے بعد ان کے بیٹوں اور سدپارہ کے کوہ پیماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر سیاحت نے مذید کہا کہ وزیر اعلی علی رضا سدپارہ کو بہترین علاج کی سہولت دینا چاہتے ہیں ہم ڈاکٹروں کے اس پینل کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں جو علی رضا سدپارہ کا علاج کر رہے ہیں انھوں نے مذید کہا کہ معالجیں کی جانب سے اجازت ملتے ہیں علی رضا کو راولپنڈی منقیل کیا جائے گا،، کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر نے بھی علی رضا کی عیادت کی، اس موقع پر علی رضا کے بیٹے محمد اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ پاک فوج کی جانب سے بھی علاج میں مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ ہم سکردو ریجنل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مشکور ہیں محمد اشرف نے کہا کہ ہم والد صاحب کو علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لے جانا چاہتے ہیں فورس کمانڈر جی بی سے گزارش ہے کہ وہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں ان کے علاج کے سلسلے میں تعاون کریں

شیئر کریں

Top