ضلع گلگت میں ڈیڑھ لاکھ پورے لگائیں گے،اسامہ چیمہ

g5-2.jpg

گلگت (بادشمال نیوز)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹرکٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے اور شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقد ہوا جس میںاسسٹنٹ کمشنر گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ ، ضلعی انتظامی آفیسر ڈی سی آ فس گلگت،ڈی ڈی ایگریکلچر گلگت ، چیف آفیسرمیونسپل کار پوریشن گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع گلگت میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ تک پورے لگائیں جائینگے اور روڈڈیوائڈر ز پر گرین بیلٹ میں بھی پورے لگائے جائینگے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈی ڈی ایگر یکلچر گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں شجر کاری کا آغاز ہو چکا ہے تقریبا ڈیڑ ھ لاکھ تک پورے لگانے کے لئے عوام الناس کو پوردے اشیور کر رہے ہیں تینوں سب ڈویژنوں میں ایگریکلچر کی نر سریوں سے پودے دئیے جا رہے ہیں اس حوالے سے 129کسانوں کو ٹرینگ دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پورے لگانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایگر یکلچر گلگت کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر کو بھی پودے اشیو کریں تاکہ تمام دفاتر میں بھی پودے لگائیں جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ کلین اینڈ گر ین پاکستان بنانے کے حوالے سے رولر ماڈل ڈیٹا مہیا کریں اور اپنی تصاویر پر اگریس رپورٹ شیئر کریں۔ اور سختی سے تنبیہ کی ہے کہ کسی بھی صورت میں کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے دوران صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برد اشت نہیں کی جائے گی جس سے کلین اینڈ گرین پاکستان پر وگریس سست ہو ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت کوبھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کی صفائی ستھر ائی کو یقینی بنائیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور کرردار ادا کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

شیئر کریں

Top