عبوری آئینی صوبہ پارلیمنٹ میں نمائندگی کیلئے پیپلزپارٹی نے حکمت عملی طے کرلی

Amjad-Advocate.jpg

(FILE-PHOTO)

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور صوبائی قیادت کے مابین گفت و شنید، وفاق کی آئینی حقوق کے حوالے سے اب تک کی مشاورت اور زیر غور تجاویز پر تبادلہ خیال
حکومت اپنے حتمی مسودے کو سامنے لانے پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں اپنا نکتہ نظر اور سفارشات پیش کریگی، کونسل اوپن بلیٹ الیکشن شیڈول چیلنج کیا جائیگا،اپوزیشن لیڈر
گلگت( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان کو آ ئینی صوبہ بنانے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کے مابین ہونے والے اہم رابطوں میں گلگت بلتستان کو پارلیمنٹ میں موثر نمائندگی دلانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے اہم ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ کا درجہ دینے کے مجوزہ حکومتی پلان کے بارے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور صوبائی قیادت کے مابین گفت و شنید ہوئی ہے جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے اب تک ہونے والی مشاورت اور زیر غور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آ ئینی صوبہ کو عوامی خواہشات اور مطالبات کے مطابق بنانے پر اتفاق ہوا ہے باہمی رابطوں میں صوبے کا حکومتی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر اپنا پارٹی ترجیحات سامنے لاکر موثر نمائندگی کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے آ ئینی صوبے کے معاملے پر مرکزی قیادت سے رابطوں اور مشاورت کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ حکومت اپنے حتمی مسودے کو سامنے لانے پر پیپلز پارٹی پارلیمینٹ میں اپنا نکتہ نظر اور سفارشات پیش کریگی۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کونسل اوپن بلیٹ الیکشن عدالت میں چیلنج شیڈول جاری ہونے پر کیا جائے گا۔
حکمت عملی

شیئر کریں

Top