عدالت کا منفرد فیصلہ: ملزمان کو پنج وقتہ نماز پڑھنے، درخت لگانے اور مساجد کی صفائی کا حکم

Order-03.jpg

کندھ کوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ سنادیا۔

کندھ کوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر اس کے مالک نے سیپکو اہل کاروں کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔

عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ ہر ماہ سزایافتہ عملداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

شیئر کریں

Top