عدنان صدیقی گروو میرا کو تنقید کا نشانہ بنانے پر برہم‘ نصیبو لال کو خراج تحسین پیش کیا

6025205db2e6e.jpg

کراچی (آئی این پی) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آفیشل ترانے گروو میرا کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا ہم اپنے فنکاروں کو وہ عزت و احترام نہیں دے سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ ناقدین کے لیے فنکاروں کے کام کو مٹی میں ملا دینا بہت آسان ہے کیونکہ انہیں اس کے پیچھے کی سخت محنت نہیں معلوم ہوتی ہے۔ اداکار نے نصیو لال پر ہونے والی کڑی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصیبو لال کے ان لاتعداد سریلے اور زبردست گیتوں کو کیسے بھول سکتے ہیں جو انہوں نے ماضی میں ہمیں دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گروو میرا اس طرح ٹرول ہونے کا اہل نہیں ہے۔

شیئر کریں

Top