عراق کیساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ائیرچیف

g16-1.jpg

اسلام آباد(پ ر)کمانڈرعراقی بحریہ، لیفٹینینٹ جنرل احمد جاسم مارِج عبداللہ الزید نے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سیانکے دفترمیں ملاقات کی۔ ملاقات کیدوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈرعراقی بحریہ، لیفٹینینٹ جنرل احمد جاسم مارِج عبداللہ الزید نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کیمیدان میں غیرمعمولی ترقی کی تعریف کی۔ ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اورعراق کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اورتاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئرچیف نے مزید کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جوکہ آپریشنزاورٹریننگ، جنگی حکمتِ عملی کے ارتقا، ٹیکنالوجی کے میدان میں درپیش چیلنجز، کانٹر سیکورٹی کے اقدامات اورعلاقائی امن واستحکام سے متعلق باہمی ہم آہنگی کے تمام امور پرمبنی ہیں۔

شیئر کریں

Top