عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر گوتم گمبھیر سدھو پر برس پڑے

270088_444163_updates.jpg

بھارت کے سابق کرکٹر اور کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر نے سدھو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور کہا کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو سرحد پر بھیجیں اور پھر اُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سدھو کے بیان کو ناگوار بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گوردوارا دربار صاحب پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

سدھو نے پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے توسط سے اس شاندار استقبال پر بات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہا تھا۔

نوجوت سنگھ کے اس بیان کے بعد بھارت میں ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

Top