عمران نیازی کو تاریخ آئین شکن کے نام سے یاد رکھا جائیگا،سعدیہ دانش

12345-147.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)پاکستان پیپلز گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات اور ممبر اسمبلی سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے اور پارلیمان کو سرخرو کرنے کے فیصلے پر تمام جمہوریت پسندوں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی قیادت قانونی ماہرین کی ٹیم اور تمام جیالوں سمیت متحدہ اپوزیشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت دوراندیشی اور انتھک محنت پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں بے شک جب بھی ملک کسی بحران سے دوچار ہوا ہے بھٹو خاندان نے اسے بحرانوں سے نکالنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی ہیں آج بھی جب عمران نیازی نے آئین شکنی کر کے نہ صرف آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری بلکہ ملک کو ایک بہت بڑے آئینی بحران سے دوچار کر دیا لیکن چئیرمن بلاول بھٹو زرداری نے جس تدبر, تحمل مزاجی، خندہ پیشانی اور سکون سے اس طوفان کا رخ موڑا اس کا آج سپریم کورٹ کے معزز ججز بھی معترف ہوے۔ بلاشبہ سپریم کورٹ کے آج کے اس فیصلے کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جاے گا۔ عمران نیازی کو تاریخ آئین شکن اور سول ڈکٹیٹر کے نام سے یاد رکھا جائیگا جس طرح عمران خان نے اس ملک میں گالم گلوج اور تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا وہ اس ملک کے مستقبل کے لیے لمحہ فکریہ ہے اسی طرح اس نے پارلیمان کے وقار اور ملک کے آئین کو بھی روندنے کی جو کوشش کی اس کا جواب اسے آنے والے الیکشن میں عوام ضرور دیگی۔ آخری بال تک کھیلنے کا دعوی کرنے والا عمران خان پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی بجائے بار بار میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔

شیئر کریں

Top