عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، وزیر اعلی پنجاب

Usman-Buzdar-CM.jpg

، اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں،-ماضی کی حکومت نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی،صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہا ہے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر سے ملاقات میں گفتگو
لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے،کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں،-ماضی کی حکومت نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی،صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،محکمہ محنت کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہے ہیں، پنجا ب حکومت نے ورکرز کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی ہے-ماضی کی حکومت نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی جب کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سوشل سیکیورٹی کے ہسپتالوں میں عام آدمی کا علاج معالجہ ہورہا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ٹولہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ پی ڈی ایم اپنے لئے خود خطرہ بنی ہوئی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔ کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں،لانگ مارچ اور استعفوں کے بعد یہ ٹولہ اب منتوں پرآچکا ہے۔ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی ہے،عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے-

شیئر کریں

Top