فروغ تعلیم میں نجی اداروں کاکرداراہم ہے،سیدمحمدعراقی

g4-11.jpg

شگر(عابدشگری)معیاری تعلیم کی فروغ میں پرائیویٹ سکولوں کا کردار سب سے نمایاں ہے۔ بریلینس سکول سسٹم نے جس کم مدت میں معیاری تعلیم کے سلسلے میں مقام حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز شگر سید محمد عراقی، پرنسپل ماڈل سکول غلام رسول ، نورین اور دیگر نے بریلینس سکول شگر میں یوم پاکستان کی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا ۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں بریلینس سکول شگر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول کی ننھے منھے بچوں نے خوبصورتبہترین پرفارم پیش کیا۔ بچوں نے قومی نغموں کی دھنوں پر ٹیبلو اور نظم کے ذریعے پاکستان سے اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کا ہمارے تاریخ میں نمایاں اہمیت حاصل ہے اسی دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے آزاد وطن کیلئے قرارداد پاکستان پیش کیا۔اساتذہ اور والدین پر لازم ہے کہ وہ بچوں کو پاکستان کی تاریخ سے آگاہ رکھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فروغ میں پرائیویٹ سکولوں کی نمایاں کردار ہے۔جس قدر نہایت کم مدت میں بریلینس پبلک سکول شگر نے معیاری تعلیم میں مقام بنایا وہ قابل تعریف ہے۔ دیگر سکولوں کو ان کا تقلید کرنا چاہئے۔امید ہے یہ ادارہ معیاری تعلیم کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

شیئر کریں

Top