فلم ’پٹھان‘ پر بھارتی سینسر بورڈ نے بھی بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

123-113.jpg

نئی دہلی: فلموں کو نمائش کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے بھارتی سرکاری ادارے سی بی ایف سی نے ’پٹھان‘ کے میکرز کو فلم میں مجوزہ تبدیلیاں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کو پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی طرف سے جاری اعلامیے میں ادارے کے چیئرپرسن پراسون جوشی نے فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں

Top