فلورملزمنسوخی کاآرڈرجاری ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوامی ایکشن کمیٹی

12345-75.jpg

کھرمنگ(بادشمال نیوز)ضلع کھرمنگ کے غیور عوام تین ماہ قبل فلور ملز این او سی کی منسوخی کے حوالے سے معروف قوم پرست رہنما مرکزی رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان و بانی و سربراہ عوامی ایکشن کمیٹی ضلع کھرمنگ شبیر ماریا کی قیادت میں مرکزی قائدین سید طہ رضوی،شیخ طاہر پاروی،شیخ یعقوب محمدی،شیخ عنایت اولڈینگ ،ڈاکڑ شجاعت میثم،اکبر رجائی پارلیمانی سیکرٹری جی بی اسمبلی،ایڈوکیٹ نیاز رہنما پی پی پی وغیرہ نے بھرپور احتجاج کیا اسوقت ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے عوام کے سامنے کمشنر بلتستان کو ملز کے حوالے سے لیٹر بھیجا اور 15 دن کا ٹائم لیا جس پر عوام پرامن منتشر ہوئے اس سے پہلے سپیکر جی بی اسمبلی نے سوشل میڈیا پر اپنے کارکنان کے ہمراہ اپنے ایک حکم پر فلور ملز این او سی کی منسوخی کرانے کا اعلان کیا جو کہ ان ریکارڈ ہے تاہم دو تین ماہ گزرنے کے باوجود عملدرامد نہ ہونے پر عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ نے منٹھوکھا تا گنگی محاز تک عوام سے رابط مہم کیا اور 28 فروری سے مرکزی شاہراہ کرگل پر دن رات دھرنا دیا اس دفعہ قیادت صدر عوامی ایکشن کمیٹی شبیر مایار۔ کنوئنئرڈاکڑ شجاعت میثم۔شیخ یعقوب محمدی۔سید محسن رضوی ۔شیخ غلام علی حلیمی، شیخ علی طاہری اور کلیم انگوتی نے کی مرکزی قیادت نے شیخ علی طاہری۔، شیخ غلام علی حلیمی، سید محسن رضوی۔ڈاکڑ شجاعت میثم اور کلیم انگوتی پر مشتمل ٹیم ڈسڑکٹ انتظامیہ کے پاس بھیجا دھرنے کے پہلے روز قائم مقام ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سعادت علی چینگزی سے دن میں پانچ دفعہ مذاکرت ناکام ہوا دھرنے کے تیسرے روز جب ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد عثمان چھٹیوں سے کھرمنگ پہنچا تو رات گئے ڈپٹی کمشنر آفس گوہری میں مذاکرت ہوا باآخر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد عثمان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تمام تر سرکاری و پرائیویٹ کمرشل تعمیرات انتظامیہ کی این او سی کے بغیر تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کر دی اور فلور ملز این او سی منسوخی کے لئے بھیجے جانے والے رپورٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کو اعتماد میں لینے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ جس پر فی الحال عوامی احتجاج موخر کیا گیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ کا موقف شروع دن سے فلور ملز این او سی مکمل منسوخی کا ہے یہ حل وقتی ہے جب تک مکمل این او سی منسوخی آڈر جاری نہ ہوا تو ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کھرمنگ باشعور ہے انہیں علم ہے کہ کون کب سے عوام کیساتھ ہے اور کس نے کس قدر اس تحریک کے لئے قربانی دی۔مہمان ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سے ملاقات کرکے سنگین مسئلے کو حل کرنے کی بات کرے تو یہ مضحکہ خیز ہے۔ ایسے سیاسی عناصر سے عوامی ایکشن کمیٹی لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے ہمارا موقف شروع دن سے فلور ملز کی منسوخی ہے۔کھرمنگ عوام ہماری پہلی اور اخری ترجیح ان کے ساتھ جینا مرنا ہے۔ یاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ میں موجود مختلف سیاسی پارٹیوں کا ایک اتحاد ہے۔

شیئر کریں

Top