قائم مقام ڈی ایچ اوکا ڈسپنسری وہیلتھ فیسلیٹیزسینٹر کا دورہ

سکردو (بیورو رپورٹ) سیکرٹری ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان کے حکم پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان ریجن ڈاکٹر سید صادق شاہ نے ریگولر اینٹی گریٹڈ مونیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جو ہفتہ وار اور ماہوار بنیادی مرکز صحت کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔ قائم مقام ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا سکردو نے ڈی ایچ او آفس کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہمراہ حسن کالونی اورنغوسبنگ ڈسپنسری وہیلتھ فیسلیٹیز کا تفصیلی دورہ کیا ۔سیکرٹری ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان ریجن ڈاکٹرسید صادق شاہ کے احکامات پر قائم مقام ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا نے ڈی ایچ او آفس کے شعبہ جات کے انچارج ای پی آئی۔ میڈیکل اسٹور۔ کیوں اسٹور۔ اور نیشنل پروگرام کہ ذمہ داران کے ساتھ حسن کالونی و نغوسپنگ ڈسپنسری اور ہیلتھ ہاس کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران مریضوں کی او پی ڈی صفائی ستھرائی ملازمین کی حاضری ادویات کی دستیابی میڈیکل آلات ویکسین فیملی پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔مندرجہ بالا سہولیات کے میسر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا نے کہا عوام الناس کو بہترین طبی امداد ان کے گھر کے دہلیز پر باہم پہنچانے کے لیے احساسے زمہ داری کا ثبوت دیں اور ضروری آئٹمز کیلئے ذمہ داران کو یقینی بنانے کے لئے موقع ہذا میں احکامات دیا۔ دوسری جانب حسب معمول جاری کوویڈ ویکسینیشن موبائل ٹیموں نے ایس پی آفسں سٹی تھانہ پی ایف بیس میں سرکاری ملازمین کو تھریڈ ڈوز بوسٹر ویکسینشن اورسیمپلنگ کو یقینی بنایا ۔اس دوران ایس ایس پی حسن علی کمال سکردو نے بوسٹر ویکسینیشن اور سیمپلنگ کرتے ہوئے پولیس افسران اور جوانوں کو محکمہ صحت کے دیئے ہوئے شیڈول کے تحت بوسٹر ویکسینیشن پی سی آر سمپلینگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

شیئر کریں

Top