لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول،یاسین کے عوام بپھرگئے،دھرنے کی دھمکی

g12.jpg

غذر(بیورورپورٹ)عوامی ویلیج کمیٹی برکلتی کا ایک اہم اجلاس برکلتی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران کے علاقے کے عوام و معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تھوئی سلگان میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی بھرمذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار شیرنادر شاہی نے کہا کہ برانداس کے مقام پر حالیہ دنوں لوشیڈنگ کے خاتمے کے لئے تھوئی اور سلگان کے عوام نے بھرپور احتجاج کیا تھا جس کے بعد محکمہ برقیات اور تحصیل انتظامیہ نے عوام کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ آئندہ ہر چار دن کے بعد لوڈشیڈنگ ہوگی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گا لیکن چند دنوں تک اس شیڈول پر عملدرامد تو ہوا لیکن اس کے بعد معاہدے کی دھجیاں اڈا دی گئی اور محکمہ برقیات نے کل سے ہر دو دن بعد لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے ہم اس شیڈول کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر عملدرامد نہ ہوا تو عوام یاسین کی طرف مارچ کریں گے اور یاسین میں دھرنا دیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار برکلتی ہدایت اللہ، خلیفہ فراز، مومن بیگ، صوبیدار (ر) حسین و دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات عوام کے ساتھ مزاق کر رہی ہے اور ہمیں مجبور گیا گیا ہے کہ روڈ پر نکلے اور عوامی نمائندگی کے دعویداروں نے عوام کو تنہا چھوڈ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور عوام کو لے کر روڈ پر نکلیں گے جو پہلے والے احتجاج سے زیادہ خطرناک ثابت ہو گا جس کی زمہ داری عوامی نمائندہ، محکمہ برقیات اور تحصیل انتظامیہ ہوں گے۔ اجلاس میں کل برکلتی سطح پر معاہدے کی خلاف ورزی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف بھوک ہڑتال کیا جائے گا جس میں برکلتی کے عوام شرکت کرے گی۔ اجلاس میں تھوئی اور ہندور ، املست، درکوت کے عوام کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی اور بھوک ہڑتال کے بعد مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں تھوئی سلگان کے عوام کو لے کر یاسین کی طرف مارچ کرے گی اور دھرنا دے گے

شیئر کریں

Top