محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں میں سیپ اساتذہ کا کوٹہ بھی مختص کرنے کامطالبہ

گلگت(بادشمال نیوز)نان فارمل ،این سی ایچ ڈی اور سیپ اساتذہ کو ایک پالیسی کے تحت مستقل کیا جائے۔محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں میں سیپ اساتذہ کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے نان فارمل اور این سی ایچ ڈی کی 455 اسامیوں کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم میں موجود خالی آسامیوں سے سیپ اساتذہ کے لئے بھی پوسٹیں مختص کی جائیں ۔نان فارمل ( BECS)/سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا صدر زوار غلام اکبر نے خصوصی طور پر وزیر اعلی وزیر تعلیم وزیراعلی کی پوری کیبنیٹ گورنر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری تعلیم.گلگت بلتستان سے پر زور اپیل کی ہے نان فارمل اور این سی ایچ ڈی اساتذہ کے لئے مختص 455 اسامیوں کے ساتھ محکمہ تعلیم میں موجود خالی آسامیوں سے سیپ اساتزہ کے لئے بھی اسامیاں مختص کی جائے اور نان فارمل (BECS) این سی ایچ ڈی اور سیپ اساتزہ کو ایک ساتھ ایک ہی پالیسی کے تحت مستقلی کو یقینی بنایا جائے 27 سالہ بنیادی تعلیم.کا مسئلہ مکمل.طور پر حل کیا جائے ہمارے سکول لاوارث ہیں جلد محکمہ.تعلیم.کے زیر نگرانی لایا جائے ان سکولوں میں.زیر تعلیم غریب طلباوطالبات کو صحیح معنوں میں.بنیادی تعلیم کا بنیادی حق دیا جائے ان اساتذہ.کا ناقابل.فراموش خدمات ہیں مستقلی ان.کا بنیادی اورقانونی.حق ہیکچھ عناصر اساتذہ کو گروپ میں تقسیم کرکے تاخیری حربیحربے استعمال کر کے بنیادی تعلیم کے انتہائی اہم مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں.جب تک تمام اساتذہ کے لئے اسامیاں تخلیق نہیں.کیجاتی کوئی بھی.فارمولا قابل قبول نہ ہوگاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو لازمی قرار دی جائے تاکہ حق حقدار کو ملیاسکولوں.پہ تالہ بندی.کر کے اساتزہ اور طلباوطالبات بنیادی حق کے لئے روڑ پہ آنے کی نوبت نہ آنے پائے احتجاج دھرنوں کو رواج نہ دی جائے جلد اسمبلی سفارشات کے مطابق باقی ماندہ اساتذہ کو بھی مستقل کیا جائے

شیئر کریں

Top