محکمہ واٹر سپلائی کی عدم دلچسپی، مرکنجہ کے کئی دیہات پانی سے محروم

273775_6347715_updates-65.jpg

شگر(نامہ نگار)محکمہ واٹر سپلائی شگر کی عدم دلچسپی اور نا اہلی مرکنجہ کے کئی گاؤں پینے کی پانی سے محروم ، علاقہ مکین بوند بوند پانی پر ترس گئے۔ سخت سردی میں دوردرازسے پانی لانے پر مجبورہیں کئی بار حکام کو توجہ دلانے کے بائوجود پانی کی فراہمی کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سوشل ایکٹیوسٹ غلام علی شگری نے کہا ہے کہ محلہ بروقکھور سمیت مرکنجہ کے کئی گائوں سردیوں میں پینے کی پانی سے محروم ہے ۔اس سخت سردی میں عورتیں دور دراز علاقوں سے پینے کی پانی لانے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی ذمہ داروں کو کئی بار اس بارے میں توجہ دلایا تھا لیکن حکام کی کوئی توتوجہ نہیں دی اور ہماری درخواست کا کوئی شنوائی نہیں ہورہا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ شگر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بروقکھور سمیت دیگر محلہ جات کو پینے کی پانی کی قلت کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کریں ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔

شیئر کریں

Top