معافی کے بعد نذیر چوہان کی ضمانت منظور

mpa-nazir-chohan-handed-over-to-fia-on-two-day-physical-remand-1627538274-5189.jpg

عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے صلح کے بعد ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی
لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کے شہزاد اکبر سے معافی مانگنے کے بعد ضمانت منظور ہو گئی۔ سیشن کورٹ لاہور نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر سے صلح کے بعد ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض نذیر چوہان کی ضمانت منظور کی۔ نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو معافی مانگنے پر معاف کر دیا تھا۔ شہزاد اکبر نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن نذیر چوہان کے ساتھ صلح نامہ اسٹامپ پیپر پر تحریر کیا۔ شہزاد اکبر نے اپنے بیان حلفی میں لکھا تھا کہ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے جس کے بعد اب مجھے نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شہزاد اکبر نے بیان حلفی میں لکھا کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت کر لی ہے۔ مشیر داخلہ نے صلح نامہ مقامی عدالت کو بھجوا دیا تھا۔

شیئر کریں

Top