ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ

3-2.png

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1924 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 950 روپے اور 814 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 88 ہزار 150 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 308 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے بڑھ کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے ہوگئی۔

شیئر کریں

Top