ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،صوبائی وزیر زراعت سندھ

images-89.jpeg

نااہل اور ناتجربیکاروں کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی،اسماعیل راہو
کراچی(آئی این پی)سندھ کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قرار دے دیا. محمد اسماعیل راہو نے مزید انے بیان میں کہا کہ ملک میں مھنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور ناہل وزیراعظم عمران خان ہیں,وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی والی(باقی صفحہ6بقیہ نمبر21)
رپورٹ بنی گالا مافیا کے منہ پر تمانچہ ہے.صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کو کورونا سے زیارہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے, مہنگائی کاطوفان لا کر کہتے ہیں کے قمیتیں نیچے لانے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروے کار لائیں گیں, عمران خان بتائیں کے پچھلے دو سالوِں میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کورلیف ملا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں دوسرے دن وہ چیز دگنی مہنگی ہوجاتی ہے,نااہل اور ناتجربیکاروں کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے, ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے کھربوں کی لوٹ مار جاری ہے,چینی،آٹا،پیٹرول،بجلی،گیس،ادویات وغیرہ غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہیں۔
اسماعیل راہو

شیئر کریں

Top