منظوری کے باوجوداپ گریڈیشن نہ ہونے پرلیب اسسٹنٹ زہنی تنائو کا شکار

شگر(بادشمال نیوز)کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود لیب اسسٹنٹ کی اگلے گریڈ میں اپ گریڈیشن تاحال نہ ہوسکا۔ بار بار آواز اٹھانے کے باوجود کہیں سے بھی کوئی شنوای نہیں ہو رہی ہے۔بلتستان بھر کے لیب اسسٹنٹ زہنی تناو کا شکار ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیب اسسٹنٹ شگر کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بلتستان کے لیب اسسٹنٹ کو سابقہ وزیر اعلی حافظ خافظ الرحمن کی جانب سے اپ گریڈیشن کے اعلان ہونے کے باوجود التوا کا شکار ہے جس کہ وجہ سے بلتستان بھر کے لیب اسسٹنٹ ذہنی تنائو کا شکار ہے بار بار آواز اٹھانے کے باوجود کہیں سے بھی کوی شنوای نہیں ہو رہی ہے جبکہ تمام کاغذی کاروای مکمل بھی ہے۔انہوں نیو زیر اعلی گلگت بلتستان ، وزیر تعلیم گلگت بلتستان، سیکریٹری ایجوکیشن، ڈی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے ہمارے اپگریڈیشن کے مسلے کو فوری پایہ تکمل تک پنچا دیں۔

شیئر کریں

Top