مولانا فضل الر حمن کی کردار کشی پر خاموش نہیں رہیں گے،جے یو آئی گلگت بلتستان

12345-188.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا نثار احمد نے کہا کہ پاکستان کے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کا مولانا فضل الرحمن کو مولانا کہنے یا نہ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،مولانا نثار احمد نے مزید کہا کہ چار سال میں سلیکٹڈ، نااہل اور جعلی اعظم نے پاکستانی غریب عوام سے کئے گئے ایک وعدے کو پورا نہیں کرسکا۔ اب کرائے پر لوگ جمع کرکے چیئرمین PDM قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن کے رہنمائوں کی کردار کشی کررہا ہے جس کے بچے یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں وہ بھی چودہ لاکھ علماء کے سرکے تاج مولانا فضل الرحمن کے کردار پر بات کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی پر ہم خاموش نہیں رہینگے۔مولانا نثار احمد نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا خوف سلیکٹڈ نااہل اور جعلی وزیر اعظم کی تقریروں سے صاف نظر آرہا ہے مولانا فضل الرحمن نے ان کی دم پر پائوں رکھا ہے۔

شیئر کریں

Top