نئے انتخابات تک اسمبلی نشستیں بڑھانے،انتظامی یونٹ بنانے پرپابندی(الیکشن کمیشن نے عبوری صوبہ بنانے کی امیدوں پرپانی پھیردیا

00-9.webp

گلگت(بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے انتخابات تک قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے اور انتظامی یونٹ بنانے پر پابندی عائد کر کے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پیرکے روز ایک قومی انتخابات کے سلسلے میں شیڈول جاری کرتے ہوئے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج کے بعد نئے قومی الیکشن تک قومی اسمبلی کے لیے کسی سیٹ کا اضافہ ہو گا اور نہ کوئی انتظامی یونٹ بنے گا۔یہ پابندی آ ئندہ انتخابات تک جاری رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن کی اس پابندی سے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے عمل کو زبردست دھچکا لگا ہے۔

شیئر کریں

Top