ناظم جوکھیو قتل کیس، پی پی کے رکن قومی اسمبلی کی صلح نامے کی درخواست منظور

123-477.jpg

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست منظور کرلی۔

کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کی مقتول کے ورثا سے صلح کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان جام اویس و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی جام اویس، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح نامے کی درخواست منظور کرلی جبکہ 2 ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 2 ملزمان پر اغوا کا الزام ہے لہذا صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام میں رہا کیا جاتا ہے جبکہ دونوں کیخلاف مقتول کے اغوا کا مقدمہ چلے گا۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم کیخلاف پولیس نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ ختم کردیا تھا۔

شیئر کریں

Top