نالائق خان نے ہنستا بستا ملک اجاڑ کے رکھ دیا :احسن اقبال

حکومت کی نصف مدت گزرنے کے باوجود الزام تراشیوں سے اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کی کوششیں ہیں
تمام ترقیاتی منصوبے ناکافی فنڈنگ کی وجہ سے اجڑ چکے ہیں،ملک قرضوں میں ڈبو دیا ہے ، ٹویٹرپربیان
اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ نالائق خان نے ہنستا بستا ملک اجاڑ کے رکھ دیا،حکومت کی نصف مدت گزرنے کے باوجود الزام تراشیوں سے اپنی نالائقیوں پہ پردہ ڈالنے کی کوششیں ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے ناکافی فنڈنگ کی وجہ سے اجڑ چکے ہیں۔ملک قرضوں میں ڈبو دیا ہے۔اگلی حکومت جب عمران نیازی کے قرضے ادا کرے گی تو لگ پتہ جائے گا۔
احسن اقبال

شیئر کریں

Top