نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری

123-67.jpg

اہور: احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بھائی کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بری کر دیا۔

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ناکافی شواہد اور کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ رباب حسن، بھائی وقار حسن اور قریبی عزیز ڈاکٹر انجم حسن کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو 2018ء میں گرفتار کیا تھا، فواد حسن فواد اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فواد نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
نیب نے فواد حسن فواد پر 1 ارب 8 کروڑ روپے مبینہ غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کیس میں نیب کے ترمیمی بل کا کوئی سہارا نہیں لیا گیا بلکہ میرٹ پر پرانے قانون کے تحت بریت حاصل کی گئی۔
فواد حسن فواد کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضمانت منظور کی اور اب ان کی رہائی کا حکم دیا۔ فواد حسن فواد اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران ہی ملازمت کی میعاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے۔

شیئر کریں

Top