نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری (کل) ہوگی ، پاکستان کو شرکت کی دعوت

Syed-Ibrahim-Raeesi.jpg

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چئیرمین سینٹ کریں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،نومتنخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021کو ہوگی ۔ منگل کو ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چئیرمین سینٹ کریں گے ،چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی تقریب میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے ،پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی احترام، اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں ،پاکستان برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے ،نومتخب صدر اور ایران کے عوام کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Top