وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی

1236-4.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر، ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔

شیئر کریں

Top