وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 7 ارب کا پیکیج منظور کرلیا

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے لیے 7 ارب کا پیکیج منظور کیا ہے۔

منگل کو میڈیا  کو  بریفنگ دیتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ  ۔عام پاکستانی کی مشکلات کم کرنے کیلئے 7ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔ معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جائیں گے ،معاون خصوصی نے کہا کہ  نادار اور کمزور طبقے کی زندگی میں خوشحالی  وزیراعظم کی ترجیح ہے،

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سستے داموں بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنائے گی حق دار تک حق پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہوتی جائے گی اس کے ریلیف اور ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے۔کمزور طبقات کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم کا نصب العین ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی سوچ اس عمل کی عکاس ہے ان افراد کو سپورٹ کیا جائے جو حالات کی ستم ظریفی کی وجہ سے کسی نہ کسی مشکل کا شکار ہے۔ اس موقع پر  چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن  ذوالقرنین نے بتایا کہ کارپوریشن پر 14 ارب روپے واجب الادا تھے۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے کسی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا گیا انہوں نے کہا کہ  2لاکھ ٹن گندم پاسکو سے سستے داموں حاصل کی گئی ہے آٹا، گھی، چینی ، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام لایا گیا ہے۔ ملک بھر میں یوٹیلٹی  سٹورز کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کرنے کا ہدف ہے ۔غ

ریب اور مستحق خاندانوں کوجلد  راشن کارڈ فراہم کی جائیں گے۔ رمضان المبارک کی آمد پر یوٹیلٹی سٹورزکیلئے الگ  پیکج کا اعلان ہوگا، ایم ڈی یوایس سی  نے کہا کہ آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں یوٹیلٹی سٹورز پر 50سے 60روپے کا فرق ہے خام تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھیں۔گھی کی مد میں صارفین کو یوٹیلٹی سٹور ز پر 30سے40روپے کی سبسڈی دی جائیگی ۔انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ اشیا چند صارفین تک محدود نہ ہو جائیں تمام اشیا کی باقاعدہ پیکنگ اور وزن کارپوریشن خود کرے گی۔

شیئر کریں

Top