وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم ہنگامی اجلاس شروع

12345-171.jpg

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاس میں شروع ہوگیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا تھا، جسے مخلتف وجوہات اور نماز کے وقفے کے باعث اب تک چار بار ملتوی کیا جاچکا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ حکومتی ارکان کہہ رہے ہیں کہ آپ افطار تک ہماری تقاریر سنیں افطار کے بعد تحریک پر ووٹنگ کرائیں گے۔
ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے ساتھ ووٹنگ ملتوی کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ووٹنگ آج ہی ہوگی۔ اپوزیشن نے حکومتی ارکان کی کوئی شرط نہیں مانی، آج ہمارا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے ووٹنگ۔

شیئر کریں

Top