وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات، تبادلہ خیال

download-92.jpg

رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے لیے 700سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی
پشاور(آئی این پی) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ(باقی صفحہ6بقیہ نمبر33)
جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر بھی اتفاق کیا گیا۔ منصوبوں میں توانائی، روڈ انفراسٹریکچر، زراعت، صنعت، سیاحت کے منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے لیے 700سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
ملاقات

شیئر کریں

Top