وزیر مظفر، غلام علی وفا پریس کلب سکردو کے بلامقابلہ صدر، جنرل سیکرٹری منتخب

g14-1.jpg

سکردو(بیورو رپورٹ) وزیر مظفرحسین اور غلام علی وفا پریس کلب سکردو کے بلامقابلہ صدر اور جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے پریس کلب کی صدارت کے دوامیدواروں قاسم حسین بٹ اورصادق صدیقی کی جانب سے وزیرمظفرکے حق میں دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد چیف الیکشن کمشنرسیدبہادر علی سالک وزیرمظفرحسین کوپریس کلب کا بلامقابلہ صدراورغلام علی وفا کو جنرل سکریٹری منتخب ہونے کااعلان کردیاچیف الیکشن کمشنر سیدبہادرعلی سالک نے میڈیاسیبات چیت کرتیہوئے کہاکہ پریس کلب کے نئے صدر اور جنرل سکریٹری کیانتخاب کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے قانون اورکلب کےآئین کے مطابق وزیرمظفرحسین کلب کے نئے صدر اورغلام علی وفا جنرل سکریٹری منتخب ہو گئے دونوں عہدوں کیلئے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اس طرح دونوں عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے کاغذات نامزدگی قانون اور آئین کیمطابق جاری اور وصول کئیگئے یہ کلب کی تاریخ کا پہلا موقع ہیکہ بھائی چارگی رواداری اوراتحاد واتفاق کی مثالی فضا قائم ہوئی جس پر کلب کیتمام ممبران خراج تحسین کیمستحق ہیں نومنتخب صدر وزیرمظفرحسین اورجنرل سکریٹری غلام علی وفا نیکہاہیکہ ہماریاوپراعتماد کرنیپر کلب کیتمام ممبران کا شکریہ ادا کرتیہیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ کلب کی مضبوطی فعالیت,صحافت اورصحافیوں کودرپیش مسائل کیحل کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئیکار لائیں گے کلب کی ترقی کیلئے تمام ممبران کی آرا اورتجاویز کو اہمیت دیں گیصدر اورجنرل سکریٹری کا بلامقابلہ انتخاب ہمارے اوپر ممبران کیاعتماد کا مظہرہے ہم کلب کیممبران کو کبھی مایوس نہیں کریں گے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے دریں اثنا صدراور جنرل سکریٹری کیانتخاب کیساتھ ساتھ کلب کی گورننگ باڈی کے ممبران کاانتخاب بھی عمل میں لایاگیا گورننگ باڈی کیممبران میں سید بہادرعلی سالک وزیراقبال اور سید عباس شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top