ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ کے بغیر گلگت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی(ڈپٹی کمشنر)

g8-5.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی سربراہی میں کرونا ویکسی نیشن اور اومی کرون وائرس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ اور گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت قائمقام اسسٹنٹ کمشنر دنیور ،ایڈیشنل ایس پی گلگت ،ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت ، ایم ایس شہید سیف ارحمن ہسپتال گلگت انچارچ فیملی ہیلتھ ہسپتال جوٹیال ، نمائندہ پی ایچ کیو ہسپتال گلگت اور دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں کر ونا ویکسی نیشن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے ۔ اومی کرون وائرس کے روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ضلع گلگت کے داخلی راستوں پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔ ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ اور پی ایس آر اورد یگر ٹیسٹنگ کرائے بغیر ضلع گلگت کے حددو میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈی ایچ او گلگت نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں اومی کرون کا ایک مریض ہے اُس مریض کو قرنطینہ کیا گیا ہے جس کا تعلق ضلع نگر سے ہے موبائل ٹیمیں سکولوں اور کالجوں میںزیادہ ترطلبہ کی ویکسین لگائی گئی ہے سکولز اور کالجز کی چھٹیاں ختم ہونے کے فوری بعد 100% ویکسی نیشن کی جائیگی اومی کرون وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے لیے کوویڈ ۔19ایس اوپیز پر عمل کریں تاکہ اومی کرون وائرس سے محفوظ رہ سکے گے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں ٹیسٹنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں ان ٹیمیں کے ساتھ مجسٹریٹس بھی تعینات کئے جائینگے اور اس حوالے سے شیڈول پروگرام جاری کریں ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایڈیشنل ایس پی گلگت کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجسٹریٹ ، پولیس اور محکمہ صحت کے نمائندے ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے دیگر اضلاع سے آنے والے تمام مسافروں کی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ اور اومی کرون وائرس کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنائیں اوربغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والوں کو ضلع گلگت کے حدو و میں داخل ہونے نہ دیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ضلع گلگت کے تمام سرکاری محکموں کے ذمہ داران کو سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے محکموں کے تمام سٹاف کے نام ، NIC نمبراور سٹاف کی ویکسین ایک مرتبہ ہوئی ہے یا دو بار ہوئی ہے ان تمام تر تفصیلات کی لسٹ ڈی ایچ او گلگت کو ارسال کریں اس کے علاوہ بغیر ویکسین والے فرد کسی بھی محکمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے خلاف ورزی کرنے والے عملے کے خلاف بھی قانونی کاورائی کی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ہسپتالوں کے MS کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت کے تمام ہسپتالوں میں بغیر ویکسین اور بغیر ٹیسٹنگ والے افراد کا علاج کرنے پر پابندی ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں مساجد ،امام بارگاہوں اور جماعت خانوں سے کوویڈ ویکسی نیشن اور پی ایس آر کی ٹیسٹنگ کے حوالے سے اعلانات کرائیں اور پبلک مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے بھی اعلانات کرائیں تاکہ ضلع گلگت کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں مجسٹریٹس کو محکمہ صحت کے نمائندوں کے ساتھ تعینات کریں اور ہوٹلوں میں موجود سیاحوں کی بھی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے ۔

شیئر کریں

Top