پاکستانی خواتین مردوں سے کسی طورپرکم نہیں ،قمرزمان کائرہ

download-7.jpg

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ اور نائلہ کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے پر زبردست مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے ٹو سر کرنے کے اس شاندار کارنامے سے ثمینہ بیگ اور ان کی ٹیم نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ثمینہ بیگ نے کے ٹو سرکرنے والی پہلی خاتون کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے۔مشیر امو ر کشمیر نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے تعلیم،صحت،سائنس اور سپورٹس سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ نے کے ٹو سرکرکے پاکستان کی دیگر خواتین کے لیے ہمت اور عزم کی وہ شاندار مثال قائم کی ہے کہ جس پر چل کر خواتین دنیا کا مشکل ترین کام سر انجام دے سکتی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے گلگت بلتستان کے کوہ پیماں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے دنیا میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا ایک منفرد انتہائی اہم مقام ہے او ر گلگت بلتستان کی سرزمین نے دنیا کے کئی مایہ نازکوہ پیما پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے شہید کوہ پیماں کی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ان کوہ پیماں نے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم گلگت بلتستان کے ان بیٹوں کو اپنا سلام پیش کرتی ہے۔

شیئر کریں

Top