پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے

60a6860abfe58.png

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات میں گفتگو

نیویارک(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات میں کہا پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر خارجہ نے فلسطینی شہریوں اور خواتین و بچوں کی شہادتوں پر تشویش سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طاقت کے بے دریغ استعمال سے 250 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے، دورے کا مقصد نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنا ہے اور عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں پرمبذول کرانی ہے۔ پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے، ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیز فائرکیاعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے قتل کے واقعات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمسایوں سیپر امن تعلقات کاحامی رہاہے، مذاکرات کیلئے سازگارماحول کی ذمہ داری بھارت پرعائدہوتی ہے۔ وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

شیئر کریں

Top