پاکستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ

 سرگودھا :پاکستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو نے لگا ،

سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی  ، اس کی بڑی وجہ احتیاط نہ کرنا ہے  ایڈز کے حوالہ سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے  کہا کہ ایڈز کا مرض جنسی روابط سے ہی نہیں بلکہ مختلف طریقوں سے بھی پھیلتا ہے جس میں حجام، عطائی ڈاکٹرز اور اسی طرح دیگر لوگ شامل ہیں جو مختلف اوزاروں کے ذریعے لوگوں کا علاج کرتے ہیں

جس سے ایڈز کا مرض پھیلتا ہے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ جنسی بے راہ روی بھی ایڈز کی بڑی وجہ ہے پاکستان بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 38 ہزار تک جا پہنچی ، ان میں سے تقریباً ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ایڈز کی تشخیص نہیں کروائی ضروری نہیں کہ بے راہ روی ہی ایڈز کا موجب ہو اس لئے لوگوں کو حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے ایڈز سنٹر پر جاکر اپنا معائنہ کروانا چاہئے  تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے۔

شیئر کریں

Top