پولیوفری پاکستان ہمارامشن اورخواب ہے،صفت خان

g22.jpg

شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر صفت خان نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا مشن اور خواب ہے۔ اور انسداد پولیو مہم قومی مہم یے اس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔شگر میں انسداد پولیو پانچ روزہ مہم 28 فروری سے شروع ہونگے۔ جس میں 12612 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلایا جائے گا۔ جس کیلئے 71 موبائل ٹیم، 13 فکس سنٹر اور 3 ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دیدیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شگر صفت خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکا کو قائم۔مقام ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت شگر کی جانب سے تیاریاں مکمل ہے۔ یہ مہم 28 فروری سے شروع ہونگے۔ اور 4 مارچ تک جاری رہے گا۔ اور محکمہ صحت شگر کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کی قطرے پلائیں گے۔ جس کیلئے 71 موبائل ٹیمیں 19 فکس سنٹر اور 3 ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دیا یے۔ جبکہ 10 یونین کونسلوں میں اس مہم کیلئے 11 یو سی ایم او اور 19 ایریا انچارج بنا یا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی عملوں کی تربیت بھی عنقریب ہونگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے کہا کہ یہ ایک قومی مہم ہے اور اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے

شیئر کریں

Top