پی ایس ایل 7 سے قبل شعیب ملک نئے روپ میں نظر آئیں گے!

2268402-shoukattarin-1641556993-951-640x480-40.jpg

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ 7 میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آنے کے لیے تیار ہیں، جس کے تحت شعیب ملک بھی نئے روپ کے لیے تیار ہیں۔پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے ایونٹ سے قبل ہر سال نیا ترانہ جاری کیا جاتا ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی جانب سے بھی رواں سال نیا گانا ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کو شعیب ملک کی ایک تصویر نے مہر ثبت کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور زلمی کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ جس کے ساتھ انہوں نے پشاور زلمی کا ریپر لکھا۔شعیب ملک کی تصویر اور انداز کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پی ایس ایل 7 کے لیے زلمی کا آفیشل گانا گائیں گے اور یہ ریپ ہوگا۔فرنچائز کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی مگر شعیب ملک کے مداح ان کا نیا روپ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔قبل ازیں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 7 کے لیے نئی کٹ متعارف کرائی ، جس کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، ایوانٹ کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

Top