پی این ایس شمشیر اور عظمت کا ابوظہبی کا دورہ

g3-2.jpg

اسلام آباد(پ ر) پی این ایس شمشیر اور عظمت پر مشتمل پاک بحریہ کے بیڑے نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی کے ہمراہ ابوظہبی کا دورہ کیا۔ بندرگاہ منی زید پہنچنے پر ابوظہبی میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور متحدہ عرب امارات کے نیول حکام نے پاک بحریہ کے بحری بیڑے کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پرقیام کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے سربراہ، متحدہ عرب امارات کے کمانڈر کوسٹ گارڈز اور نیول فورسز کے ڈائریکٹر نیول آپریشنز سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر مشن کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی عوام اور بحریہ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔دورے کے اختتام پر پاک بحریہ کے جہازوں نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہازوں BAYNUNAH اور DHAFRA کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق میں شرکت کی۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین سفارتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئر کریں

Top