پی ٹی آئی کے دور میں گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئیگا :وزیر تاجور

g15-1.jpg

دنیا کی بڑی بڑی چوٹیاں، معدنیات ، جڑی بوٹیاں،جنگلات، جنگلی حیات، سر سبز وادیاں ہیں،بہتر اقدامات سے ترقی ممکن ہے
وزیر اعظم عمران خان خود گلگت بلتستان کے اندر تعمیر اور ترقی خاص کر حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں
استور ( رفیع اللہ خان آفریدی )پورے خطہ گلگت بلتستان کی تعمیر اور ترقی کے لیے یہاں پر سب سے امن اور امان کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے اللہ پاک نے گلگت بلتستان کو وہ تمام قدرتی وسائل سے مالا مال کر دیا ہے جس کے پوری دنیا ترس جاتی ہے دنیا کی بڑی بڑی چوٹیاں معدنیات تمام بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹی جنگلات جنگلی حیات سیاحت سب کے سب گلگت بلتستان میں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار سابقہ چیف انجینئر گلگت و معروف شخص وزیر تاجوار نے وزیر محل میں صحافیوں سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا ویثرن بہت زبردست اور اسکی سوچ کو داد دیتا ہوں اعلی تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی تعمیر اور ترقی کے حوالے جو کوشش کررہا ہے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے بھی بھر پور انداز میں وزیر اعلی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں انشااللہ گلگت بلتستان کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے خاص کر سب زیادہ پسماندہ اور معاشی بدحالی کا شکار قدرتی حسن سے مالا مال ضلع استور میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے جو کام یا منصوبوں پر توجہ دیا جارہا ہے میں وزیر اعلی اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ماضی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان جنرل ضیا الحق نواز شریف بے نظیر بھٹو آصف علی زرداری کی طرف سے بھی گلگت بلتستان کے لیے کام کیے اور پیکج بھی دیا مگر وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود گلگت بلتستان کے اندر تعمیر اور ترقی خاص کر حقوق کے حوالے سے بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں عبوری سیٹ اپ اور 370 ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر اگر عمل ہوتا ہے چند دو تین اہم بڑے منصوبے بھی اقتصادی رائے داری میں شامل ہو جاتے ہیں تو گلگت بلتستان کے اندر انقلابی معاشی تبدیلی آئیگی خدا نہ کریں اگر صرف اور صرف اعلانات کی حد ہو کر رہے گئے تو پھر مجھے نیں لگتا ہے کہ اس قسم کا کوئی موقعہ بعد میں مل جائیں خاص کر ماضی میں ہمیشہ سے نظر انداز ہونے والا ضلع استور کے لیے لہزا میں گلگت بلتستان کی پوری غیور عوام علما کرام مختلف سیاسی سماجی ادبی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپ لوگ آپس میں اتحاد اتفاق بھائی چارہ گی کی فظا کو قائم رکھیں۔
وزیر تاجور

شیئر کریں

Top