چیف جسٹس علی بیگ نے ججزہاسٹل کاافتتاح کردیا

145.jpg

گلگت(بادشمال نیوز) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گلگت بلتستان ججز ہاسٹل کا افتتاح کردیا اس موقع پر چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز ہاسٹل کی عدم موجودگی کے باعث شدید مشکلاتکا سامنا کررہے تھے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کے تعاون سے ہاسٹل کے قیام کیلئے منصوبے کا افتتاح کیا اور ہاسٹل کا بنیادی مقصد مستقبل میں ملک بھر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تربیتی ورکشاپس کے لئے آنیوالے ججز کا رہائشی مسلئے کا حل ہے اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے ججز کو درپیش رہائش اور سیکورٹی کا اہم مسئلہ حل ہوگا اس موقع پررجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے کہا کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے رہائشی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ہاسٹل کا منصوبہ منظور کیا جس پر وزیر اعلی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Top