چیف کورٹ، 24مقدمات کا فیصلہ،6قابل سماعت قرار،فریقین کو نوٹس جاری

12345-50.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے بدھ کے روز سنگل اور ڈویژن بینچ میں سماعت کرتے ہوئے 24مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا جبکہ 6 مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دیدیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جوہر علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 21مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا اور 6مقدمات کو قابل. سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دیدیا جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن نے سنگل بینچ میں سماعت کرتے ہوئے 1 اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے 2 مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹانیواضع رہے کہ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس ملک عنایت الرحمن جسٹس جوہر علی خان اور جسٹس راجہ شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن اور سنگل بینچز میں شیڈول کے مطابق کام جاری ہے تاکہ میرٹ اور قانون کے مطابق لوگوں کو گھر کی دہلیز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکیں۔

شیئر کریں

Top